بنگلورو،12 ؍اپریل (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحانات پیر 11 اپریل کو مکمل ہوگئے۔مئی کے دوسرے ہفتے میں نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم بی سی ناگیش نے یہ بات کہی۔پیر کے دن باگلکوٹ اور بیلگاوی اضلاع میں تعلیمی ترقی کا جائزہ لینے کے لئے وجیاپورہ ضلع پہنچے تھے، نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ اطلاع دی۔